• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس ارکان کی ڈالر کے مقابلے میں مشترکہ کرنسی لانے کیلئے کوششیں تیز

کراچی (نیوز ڈیسک) برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی تنظیم ’’برکس‘‘ نے ڈالر کے مقابلے میں گروپ کی مشترکہ کرنسی لانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کا مقصد امریکی ڈالر کی جگہ دنیا کو اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کیلئے نئی کرنسی دینا ہے۔ عالمی مالیاتی شعبے پر غلبے کیلئے کوششیں امریکا کی جانب سے روس اور دیگر ترقی پذیر ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد شروع ہوئیں۔ مختلف ملک اس خوف کا شکار ہیں کہ امریکا کی پابندیوں سے ان کی معیشتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ابھرتی معیشتیں ڈالر پر اپنا انحصار کم سے ختم کرنا چاہتی ہیں۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے ممالک امریکی ڈالر کو الوداع کہنے پر غور کر رہے ہی۔ اس صورتحال پر چین میں جنوبی افریقہ کے سفیر سیابونگا سیپریان نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ برکس کی مشترکہ کرنسی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گلوبل ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ برکس تنظیم امریکی ڈالر پر انحصار کو کم کرنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید