• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر پر فائرنگ میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے، ظاہر مینگل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی حاجی ظاہر مینگل ، قاری سمیع اللہ اور دیگر قبائلی معتبرین نے ایس ایچ او سریاب کی جانب سے مبینہ طور پر پروفیسر شفقت اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ، آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ حاجی ظاہر مینگل نے کہا کہ میرے بھائی پروفیسر کامرس کالج شفقت اللہ اپنے ساتھی کے ہمراہ جمعہ کو موٹر سائیکل پر جارہے تھے کو راستے میں ایس ایچ او سریاب نے جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے نے ایک پرائیویٹ گاڑی سے اترکر روک کر ان پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میرے بھائی پروفیسر شفقت شدید زخمی ہوگئے اور سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا پولیس کا ساتھ کوئی معاملہ نہیں ، میرے بھائی پر 6 ماہ قبل بھی تھانہ کیچی بیگ کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے واقعے میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جس کا مقدمہ تھانہ کیچی بیگ میں درج ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس سمیت دیگر حکام سے اپیل کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید