• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضلاع 4جولائی سے قبل رپورٹ ارسال کردیں‘ جے یو آئی پاکستان

کوئٹہ (پ ر)جے یو آئی پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی اور اضلاع کے امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبد المالک ہوا اجلاس کو 24 اپریل کو اسلام آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 4 جولائی کو کوئٹہ میں صوبائی مجلسِ عمومی کا اجلاس ہوگا جس سے رہبرِ جمعیت مولانا محمد خان شیرانی خطاب کریں گے اجلاس میں تمام ضلعی جماعتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ چار جولائی تک اپنے ضلع کے تمام مرد و خواتین ارکانِ جماعت کے نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر کا اندراج کرکے ایک کاپی اپنے پاس رکھیں اور ایک کاپی صوبائی جماعت کے پاس جمع کرائیں ضلعی جماعتوں کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ چار جولائی سے قبل اپنے ضلعی اجلاس منعقد کرکے چار جولائی کے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں کہ وہ صوبائی جماعت کو ضلع کے دورے کے لئے کونسی تاریخ اور موقع کو موزوں سمجھتے ہیں - اسی طرح جن اضلاع نے تربیتی پروگرام رکھنے ہوں وہ بھی اسی تاریخ تک صوبائی جماعت کو آگاہ کریں، واضح رہے کہ تربیتی پروگراموں سے رہبر جمعیت خطاب کریں گے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اضلاع کی جماعتوں کے مسائل کی شنوائی اور فیصلہ کرے گی، اس کمیٹی کا سربراہ صوبائی نائب امیر حاجی امین اللہ امین ہوں گے جبکہ ارکان میں مولانا عبد الغنی ساسولی اور مولانا محمد اقبال عثمانی شامل ہوں گے اجلاس کے اختتام پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن مفتی عبدالغنی کی اہلیہ، جے یو آئی چمن کے سرپرست مولانا حسام الدين دیوبندی ،صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن حاجی عبدالرزاق لانگو کی والدہ، جے یوآئی خضدار کے ضلعی امیر حافظ ثناء اللہ شاہ کے چچا، صوبائی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور پشین کے ضلعی نائب امیر مولانا عبد البصير ہارونجی کے بھائی اور جے یوآئی خضدار کے سرپرست مولانا حاجی محمد حسن شاہوانی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید