• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پارٹی امور کی خود نگرانی کریں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منصور احمد، ڈاکٹر خوشحال خان، ڈاکٹر رستم خان، سردار احمد، سردار بہلول و دیگر نے بیان میں چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ ان سے ہوشیار رہیں اور پارٹی امور کو وہ خود دیکھیں۔ اگر شیرافضل مروت سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسےدرگزر کیا جائے کیونکہ شیرافضل مروت نے9مئی کے بعد پارٹی کو زندہ کیا جب سب روپوش تھے وہ میدان میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ میں بھی اسی قسم کی زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نقصان پارٹی کا ہوگا۔ پارٹی کو اپنی جاگیر سمجھنے والے عمران خان کو اپنا لیڈر تسلیم کریں کہیں اور سے گائیڈ لائن لینے والوں کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ عمران خان کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہوا مگر جس طرح شیرافضل مروت کے ساتھ ہوا اسی طرح یہاں بھی ہوا ۔درایں اثناء انہوں نے بیان میں کہا کہ پی پی ایچ آئی صوبے میں اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر ثانی نہیں رکھتی۔ جب سے صوبے میں پی پی ایچ آئی نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پی پی ایچ آئی بورڈ چیف ہیڈ ہارون کاسی، حمید اللہ ناصر سمیت ڈی ایس ایم پشین کا شکریہ ادا کرتے ہیںکہ جہاں بھی صحت مراکز ہیں عوام کو علاج کی سہولیات مل رہی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید