• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید لیویز اہلکار کی بیوہ کو امدادی چیک جاری کیا جائے، انجمن اخبار فروشاں

کو ئٹہ( این این آئی)انجمن فلا ح و بہبود اخبا رفروشاں کوئٹہ کے جنر ل سیکر ٹری سردار اللہ گل نے کہا ہے کہ سور اب سانحہ میں شہید ہو نے و الے پا نچ لیو یز اہلکاروں کی بیواہوں کو رقم ادا کی گئی جبکہ یا سر گل شہید کی بیو ہ کا چیک ڈی سی نے ملی بھگت کی وجہ سے روک دیا ، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی ، وزیر داخلہ ضیا ءاللہ لا نگوسے مطا لبہ کر تے ہیں کہ مذکورہ انتظامی افسر کو معطل کر کے انکو ائری کمیٹی مقررکی جا ئے انہوں نے کہا کہ ۔10مئی 2023کو سوراب میں 6لیو یز اہلکار شہید ہو ئے تھے 30اپر یل 2024کو 5اہلکاروں کو حکو مت کی جا نب سے ما لی امداد کے چیک جاری کئے گئے اس سلسلے میں بیو ہ کے لو احقین نے انجمن فلا ح و بہود اخبار فروشان کے جنرل سیکرٹری سردار اللہ گل کی سربر اہی میں وفد نےڈی سی سوراب سے ملا قات کی مگر ڈی سی نے انتہا ئی غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے کہا کہ چیک میرے پا س ہے میں نہیں دیتا جا کر عدالت سے رجوع کرو حالانکہ عدالت نے بیو ہ کے نا م سےسکسیشن سر ٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہد ائے بلوچستان کے چیئر مین میر جما ل خان رئیسانی سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ سر پر ستی کریں اور ان کا مسئلہ حل کر یں ۔
کوئٹہ سے مزید