• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں میں شفافیت نہ ہونے کا الزام

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے ہسپتالوں کیلئے مشتہر کردہ مختلف کیڈرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے عمل پر متعدد امیدواروں نے غیر شفافیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ٹیکنیکل ڈگری ہولڈرز اورمختلف شعبہ جات میں تجربے کے حامل امیدواروں کی بجائے اقرباء پروری سیاسی اور مالی بنیادوں پر اسامیوں کی پر کرنے کی کوشش کی گئی ہےجس کے خلاف وہ متعلقہ فورمز سے رجوع کرینگے ۔ واضح رہےکہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے تحت گریڈ مختلف اسامیوں کو سابق دور حکومت میں مشتہر کیا گیا تھا اس دوران ٹیسٹ و انٹریوز کا عمل مکمل ہوا تھا تاہم بعد میں اس جو کینسل کرکے ان خالی اسامیوں کو ایڈہاک بنیادوں مشتہر کیا گیاجس کیلئے مختلف اسامیوں کیلئے امیدواروں نے انٹرویوز دیئے اور گزشتہ روز ان اسامیوں پر امیدواروں کی جوفہرست جاری کی گئی ہے اس پر رہ جانے والے امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے میرٹ اورانصاف کا قتل عام قرار دیا ہے ۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے امیدواروں نے بتایا کہ وہ ٹیکنیکل ڈگریوں ، تجربہ اور تمام کوائف پر ہر طرح سے پورا اترتے ہیں حتی کہ ٹیسٹ وانٹرویوز میں بھی وہ نمایاں پوزیشن پر تھے مگر جو فہرست جاری ہوئی ہے اس میں ان تمام کوائف کو بری طرح سے نظر انداز اور ریکروٹمنٹ رولز کو پامال کیاگیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید