• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز کے اساتذہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے ‘اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ ایاز کاکڑ، سیکرٹری کوئٹہ اخونزادہ عطاء الرحمان اور ناظم جامعہ بیوٹمز حارث خان کاکڑ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ بیوٹمز کے اساتذہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ہم اساتذہ کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل جن فائلز کی گمشدگی کا کہا جا رہا ہے تفتیش کے مطابق کمرے کا لاک چابی سے کھلا ہے اور چابیاں ایچ آر کے پاس ہیں بیان میں کہا گیا کہ اگر انتظامیہ نے منفی طرز عمل ترک نہ کیا تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید