• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ڈبلیو پی نے کچہری چوک کشادگی منصوبے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) پی ڈی ڈبلیو پی نے راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبے کی منظوری دیدی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں 1818 اعشاریہ 891ملین روپے کے راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق منصوبے کی کنسٹرکشن لاگت ایک ارب 23 کروڑ 99لاکھ روپے لگائی گئی ہے جس میں ارتھ ورک اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں، سب بیس اور بیس ، سرفیس کورسز اینڈ پیومنٹ، سٹرکچرز (آر سی سی ریٹیننگ دیواریں)، ڈرینیج ورک، اینسلری ورکس، پیدل گزرنے والوں کیلئے اوور ہیڈ بریج، الیکٹریکل ورکس اور ٹریفک سگنلزوغیرہ شامل ہیں۔ اس میں پارکنگ پلازہ کے لئے 45 کروڑ روپے بھی شامل ہیں جبکہ مختلف یوٹیلیٹیز کی منتقلی ، کنسلٹنسی چارجز ، لینڈ ایکوزیشن اور سٹرکچرز پر کمپنسیشن وغیرہ پر تقریباً 55 کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے ۔
اسلام آباد سے مزید