امریکا میں 200 سال بعد کھربوں کی تعداد میں بڑی مکھیوں نے یلغار کا امکان ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال موسم بہار میں بڑی مکھیوں Cicadas کی غیرمعمولی تعداد درجنوں امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی سالوں کے وقفے سے الگ الگ پروان چڑھنے والی بڑی مکھیوں کی مختلف اقسام رواں برس ایک ساتھ ہی پیدا ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب دوبارہ ایسی صورتحال 221 سال بعد ہی ہوگی۔