• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کا ہائیکورٹ، سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر ایک کرنے کا مطالبہ


مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے، یہاں تو یہ بھی ہوا ہے کہ 14، 14 دن کے چیف جسٹس بھی بنے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں، جس کے سربراہ کی مدت فکس نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں معاملات ڈسکس ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ عدلیہ اور بار میں یہ بات ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید