وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کینسر کی دوائیوں کی مفت تقسیم شروع کرادی۔
مریم نواز شریف دوائیں لے کر لاہور کے علاقے شادمان کی کچی آبادی کے سروسز کوارٹرز پہنچیں، جہاں تنگ گلیوں سے گزر کر مریم نواز رسولاں بی بی کے گھر گئیں، جنہیں دیکھ کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی جذباتی ہوگئیں۔
مریم نواز شریف رسولاں بی بی کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں، حال چال پوچھا اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔
مریم نواز سے رسولاں بی بی نے مکالمہ کیا اور کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لےکر خود آگئی۔