• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جیتنے جائیں، آل راؤنڈر عماد وسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں ایک ٹائٹل تو جیتنا بنتا ہے۔ مجھ پر کسی کھلاڑی کا کوئی پریشر نہیں ہے، کوشش ہے ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جیتنے جائیں۔پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔شائقین فائنلسٹ ٹیموں کو نہیں چیمپین ٹیم کو یاد کرتے ہیں۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہےکہ پاکستان کے لیے بہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔افتخار احمد نے کہا ہے کہ جب وہ فیملی کے ساتھ باہر جاتے ہیں اور کوئی مداح انہیں ’چچا‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، ’عوام مجھے ’چاچو‘ کہتی ہے تو فیملی بھی ہنستی ہے۔ مڈل اوورز میں ہمارا اسکور کم ہوجاتا ہے اس پر مینجمنٹ نے پلان تیار کیا ہے، ہمیں مڈل اوورز میں اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ہمارا اننگز کے آغاز اور اختتام پر اسٹرائیک ریٹ اچھا ہوتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید