• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقی کے مقابلے اور ترغیب دینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،عطیہ نثار

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان اسلامی ریاست ہے۔ جہاں اسلام کے منافی ہر سرگرمی قابل گرفت ہے، موسیقی کے مقابلے اور نوجوان نسل کو اس کی ترغیب دینا کسی طرح بھی درست نہیں۔ حکومت پنجاب یہ مقابلے فی الفور منسوخ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے موسیقی کے مقابلے منعقد کروانے کے حوالے سے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات اس بات کے متحمل نہیں کہ موسیقی جیسے غیر شرعی پروگرام پر وقت اور وسائل ضائع کئے جائیں حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے لئے نصابی و غیر نصابی تعلیم ، اخلاقی تربیت ، مثبت سرگرمیاں، روزگار کی اسکیمیں اور ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کرے اور ملک کی تعمیر و ترقی کو فروغ دے۔عطیہ نثار نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں لیکن ان کی حمایت اور مدد کے لئے ہماری حکمران پارٹی کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں ۔
پشاور سے مزید