• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت آج ’’یکجہتی کسان ریلی‘‘

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی آج (بروز اتوار)کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’یکجہتی کسان ریلی‘‘ کا انعقاد کرے گی، اس سلسلہ میں گزشتہ روز جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام سیداں والا بائی پاس چوک پر احتجاجی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ملک میں ظالمانہ نظام رائج ہے،کسانوں سے گندم کی خریداری نہیں کی جارہی، آج جماعت اسلامی کسانوں سے یکجہتی کے لیے یکجہتی کسان ریلی کا انعقاد کرے گی۔
ملتان سے مزید