• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرم گیٹ ، 2افراد پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کا الزام

ملتان( سٹاف رپورٹر )2افراد پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کا الزام، نیوملتان کی رہائشی خاتون ارم رشید نے پولیس کو بتایا کہ النگ حرم گیٹ سے گھر جارہی تھی کہ دوملزمان ذیشان عمر اور محمد جاوید نے میرے اوپر تیزاب انڈیل دیا اور فرار ہوگئے ، تیزاب میری شال پر گرا جس میں محفوظ رہی ،جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اور ملزمان کےمابین دیرینہ رنجش چلی آرہی ہے ۔
ملتان سے مزید