• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کنڈی نے گورنر KP کا حلف اٹھالیا، پنجاب اور بلوچستان میں بھی گورنر تقرری، صدر نے منظوری دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے گورنر کا حلف اٹھالیا ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کیساتھ ساتھ پنجاب اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے، سردار سلیم حیدر خان پنجاب اور جعفر خان مندو خیال گورنر بلوچستان ہونگے۔ فیصل کنڈی کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شریک نہیں ہوئے، تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نےگورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر سرکاری حکام اور مہمانوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سردار سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا نوٹی فکیشن بھی آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔ لیکن گورنر سندھ کے نام پر معاملات حتمی شکل اختیار نہ کرسکے۔

اہم خبریں سے مزید