• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو لیکس، ڈی جی IB ،FIA اور چیئرمین PTA کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد ( آن لائن ) آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے معاملے میں ابتدائی نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مطمئن کریں کیوں نہ تینوں اداروں کے سربراہان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ؟ ۔جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستوں کو عدالت نے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ۔پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کر دی گئیں اور پیمرا ، پی ٹی اے ، آئی بی ، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔عدالت نے درخواست کے لئے اتھارٹی دینے والے کو جیب سے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اہم خبریں سے مزید