• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالولی خان کے معتمد خاص زاہد خان نے ترجمان ANP کا عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد(فاروق اقدس) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہوں گے۔یاد رہے زاہد خان عوامی نیشنل پارٹی کے نظریاتی اور ابتدا سے ہی پارٹی کے ساتھ ہیں اور انہیں خان عبدالولی خان کی سیاسی رہنمائی اور شفقت حاصل رہی اور وہ اسفندیار ولی خان کے بھی معتمد خاص سمجھے جاتے تھے لیکن موجودہ حالات میں وہ خود کو پارٹی میں ’’ان فٹ‘‘سمجھتے تھے جس کا اظہار وہ دبے لفظوں میں کئی بار کر چکے تھے۔ ٹی وی پروگراموں اور سینٹ کے ایوان میں انہوں نے ہمیشہ انتہائی پرزور اور پرجوش انداز سے اپنی جماعت کی ترجمانی کی۔ زاہد خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اتوار کو ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے میں نے کسی عہدے کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔
اہم خبریں سے مزید