• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں نقائص سامنے آنے کا سلسلہ جاری، جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں سیلنگ پھٹ گئی

اسلام آباد(جنگ پورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں نقائص سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں ایک طرف سیلنگ پھٹ گئی ہے،ذرائع کے مطابق سٹس محسن اختر کیانی کے چیمبر کی سیلنگ پھٹنے سے بھی پانی گرنا شروع ہو گیااور کمرہ عدالت میں کافی پانی گراہے جس سے فرنیچر خراب ہو گیاہے ، جس کے بعدکمرہ عدالت میں مرمت کا کام جاری ہے جبکہ فاضل جج کے چیمبر سیلنگ کا ابتدائی کام مکمل کرکے صفائی کر لی گئی ہے،گزشتہ روز ہائیکورٹ کنٹین کے قریب تیسرے فلور سے ماربل اکھڑ کر نیچے گر گیا تھا، ماربل گرنے سے بہت زیادہ آواز بھی سنی گئی اور ماربل جہاں گرا وہ رستہ ہے لیکن اس وقت وہاں سے کوئی گزر نہیں رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید