• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

کراچی(آئی این پی)میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ وائرس کراچی میں ملنے والے نمونے سے ملتا جلتا ہےمحکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا، سیمپل رنگ روڈ پر پران نامی نکاسی آب نالے سے لیا گیا تھا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سے متعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والے نمونے سے ملتا جلتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید