• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے اوور بلنگ کرنیوالے ڈسکوز افسران کیخلاف 3 سال کی سزا کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ کرنے والے ڈسکوز افسران کیخلاف 3سال کی سزا کا بل منظور کر لیا،ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کریگی،وزارتِ توانائی کے مطابق قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دی تھی،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا،اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی،آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی،ذرائع نیپرا کے مطابق ایف آئی اے کی بلاوجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لئے رولز تبدیل کیے گئے،نیپرا کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے صرف نشاندہی کریگی، افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید