• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نگراں وزیر فوڈ سیکورٹی کا گندم امپورٹ کی ذمہ داری لینے سے انکار

اسلام آباد (این این آئی)سابق نگراں وزیر فوڈ سیکورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔ انہوںنے کہاکہ میں گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہکمیٹی (ای سی سی) نے دی تھی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق نگراں وزیر فوڈ سیکورٹی نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے دامن جھاڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نگراں دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا۔کوثر عبداللّٰہ نے کہا کہ سیکریٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگراں وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید