• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ایونیو پر ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے جناح ایونیو پر ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ریڈ لائن منصوبے کی لاگت پر نظر ثانی کر رہے ہیں سینئر وزیر نےکہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر ایک مرتبہ پھر کام شروع کروایا گیا ہے منصوبے سے متعلق مسائل حل کر دیئے گئے ہیں جو تھوڑے بہت ہیں وہ بھی جلد حل کئے جائیں گے، بی آر ٹی منصوبے پر تین شفٹوں میں کام کیا جائے گا ریڈ لائن بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پاکستان کی پہلی بس سروس ہوگی ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے دورے کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام 2022 میں کام شروع ہوا، مہنگائی کے باعث نگران دور حکومت میں پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا تھا اور نگران دور حکومت نے پروجیکٹ کے سلسلے میں آنکھیں موند لیں تھیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر شہر کی بہت بڑی ضرورت ہے، عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت سنجیدگی سے تمام منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین اور بدترین دن ہے،اس دن عوام کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے کر انتشار پھیلایا گیا۔ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیرنے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں کچھ اشوز آ رہے ہیں، جہاں بسیں چارج ہوتی ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ہم نے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے سلسلے میں بات کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید