• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی نانبائیوں نے اطالوی نانبائیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز
فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز

فرانس میں نانبائیوں نے دنیا کی سب سے طویل ترین روٹی تیار کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، فرانسیسی نانبائیوں نے اتوار کو پیرس کے نواحی علاقے سوریسنس میں 140.5 میٹر یعنی461 فٹ لمبا بیگیٹ تیار کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس’بیگیٹ‘ کا کچھ حصّہ فرانسیسی عوام کو چکھایا گیا اور باقی بے گھر لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، فرانس میں بنائے گئے اس نئے ریکارڈ نے اس سے قبل 2019ء میں اطالوی شہر کومو میں بنائے گئے 132.62 میٹر یعنی 435 فٹ کے’بیگیٹ‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید