• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ واپسی پر شہزادہ ہیری کیلئے بری خبر

شہزادہ ہیری ـــ فائل فوٹو
شہزادہ ہیری ـــ فائل فوٹو 

شہزادہ ہیری کو دورۂ برطانیہ پر والد، شاہ چارلس سے ملاقات سے قبل ایک بری خبر مل گئی۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کو ان کی سوتیلی ماں کوئین کیملا جنہیں وہ اپنے ایک انٹرویو میں ’ولن‘ قرار دے چُکے ہیں انہیں شاہ چارلس سے اکیلے ملاقات نہیں کرنے دیں گی۔

رپورٹ میں شاہی مبصر انجیلا لیون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئین کیملا، شہزادہ ہیری کو شاہ چارلس سے اکیلے نہیں ملنے دیں گی کیونکہ اُنہیں خدشہ ہے کہ شاہ چارلس ملاقات کے دوران شہزادہ ہیری کی کسی بات پر غصّہ ہو سکتے ہیں۔

حالانکہ شاہ چارلس کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد فروری میں شہزادہ ہیری نے ان سے ایک مختصر ملاقات کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی کوئین کیملا اب شہزادہ ہیری کو شاہ چارلس کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری کی شاہ چارلس کے ساتھ اب بہت ہی مختصر سی ملاقات ہوگی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاہ چارلس اختلافات کے باوجود بھی اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے دن گن رہے ہیں لیکن شاہی خاندان کے دیگر افراد باغی شہزادے سے ملنے کے لیے بالکل بھی پُرجوش نہیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید