• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس ایس کیڈر فیلڈ شیئر فائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے،سیکرٹریٹ آفیسرز

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی کے پریس ریلیز کے مطابق بی ایس ایس کیڈر فیلڈ شیئر فائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ تمام تر قانونی کارروائی اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے باوجود تاخیری حربے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کا واحد حل دقیانوسی ضلعی نظام کی تبدیلی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی ایس ایس اور بی سی ایس کے فیلڈ شئیر کا نوٹیفکیشن کے اجراء کی یقین دہانی پر مشکور ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ سابق حکومت اور کابینہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ درست ہوگا۔ دوسری جانب 20 گریڈ کے کیڈر کی آسامیوں پر نان کیڈر جونیئر افسران کی تعیناتی قابل اعتراض ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست ہے کہ ان تمام تقرریوں کا نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید