• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ فروش سےموبائل چھیننے والاملزم گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس نے دودھ فروش سےموبائل چھیننے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تورناصر پھاٹک کے قریب ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار ملزم عبدالحکیم نے ایک دودھ فروش عبدالمالک سے موبائل چھین لیا اس دوران وہاں قریب ڈیوٹی پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے اسی وقت ملزم عبدالحکیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل برآمد کرلیابعد میں ملزم کو موٹرسائیکل اور مسروقہ موبائل سمیت ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید