• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسن روڈ پر موثر ٹریفک منیجمنٹ کیلئے سمارٹ پلان نافذ کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بوسن روڈ پر موثر ٹریفک منیجمنٹ کیلئے سمارٹ پلان نافذ کردیا ہے، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی تجویز پر بوسن روڈ پر 5 سے زائد روڈ کٹ اور یوٹرن آزمائشی طور پر بند کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چونگی نمبر 9 پر ٹریفک بہاؤ کی بہتری کیلئے سلپ روڈ بھی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک پولیس ،ایم ڈی اے اور پی ایچ اے حکام کے ہمراہ بوسن روڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بوسن روڈ پر ٹریفک بہاؤ کیلئے اصلاحات کا حکم بھی دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس افسر عمران جلیل نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے بوسن روڈ سمیت گنجان آباد روڈز کو کشادہ کیا جائے گا جبکہ چونگی نمبر 9 تا سیداں والا بائی پاس تک سروس لائن کی بحالی کیلئے تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید