• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں پہلی جنوبی پنجاب سالانہ 3 روزہ ینگ آرٹسٹس نمائش کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان میں پہلی جنوبی پنجاب سالانہ 3 روزہ ینگ آرٹسٹس نمائش کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا جبکہ مہمان اعزازوججز میں آرٹس کالج زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد اختر اور آرٹ ایجوکیٹر مس ندا احمد ہاشمی شامل تھیں،آرگنائزرز کے فرائض چیئرپرسن سونیا ناصر اور ارمیشہ انصاری نے انجام دیئے، نمائش میں47 آرٹسٹوں نے شرکت کی اور فنکاروں نے مختلف میڈیم جیسے ایمبس پینٹنگ، آئل اینڈ واٹر پینٹنگ، سیرامکس، چارکول پینٹنگ فیبرک پینٹنگ پوسٹر کلر پینٹنگ پر اپنے کام کی نمائش کی اور اپنے فن پاروں کو پیش کیا ، نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں جن میں این ایف سی، بی زیڈ یو، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے طالبات نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن زوہیب سجاد ( سلف آرٹسٹ) دوسری پوزیشن صوبیہ خان بی زیڈ یو، تیسری پوزیشن پر 2طالبات عبیرہ احمد ویمن یونیورسٹی ملتان اور صدف خان بی زیڈ یو نے حاصل کی، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید اور تمام شعبہ جات کی چیئرپرسنز اور طالبات موجود تھیں ۔
ملتان سے مزید