خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کرغزستان سے طلباء کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاور سے جاری بیان میں مینا خان نے کہا کہ کرغزستان سے طلباء کو واپس لانے کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء کرغزستان میں ہیں، طلبا کی واپسی کے لیے وفاق بھی اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کو واپس لانے کے تمام اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔