• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کیلئے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں، بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور اعلیٰ وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی عوام کے روزگار کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ صدر مملکت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کیلئے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید