• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف IT سٹی کیلئے CBD اور 15 آئی ٹی، ایجوکیشن کمپنیز میں ایم اویوز پر دستخط

لاہور(خصوصی نمائندہ،مانیٹرنگ سیل) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی کمرشل لانچنگ کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آفیشل ”لوگو“ کی رونمائی کی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے بارے میں معلوماتی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے سی بی ڈی اور 15 آئی ٹی اور ایجوکیشن کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ سی بی ڈی کے سی او او منصور جنجوعہ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کے پہلےآئی ٹی سٹی کاافتتاح کردیا، قائد نوازشریف ہی ملک میں تھری جی،فورجی لے کر آئے، نوازشریف نے ہی ملک میں آئی ٹی سٹی منصوبے کی بنیاد رکھی تھی،دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز سے کہا ہے یہاں اپنے کیمپس کھولیں اس سٹی سے بچے اوربچیوں کواعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گےجوسرمایہ کاری کرناچاہتےہیں ان کیلئےبہترین موقع ہے، ہم نے آئی ٹی سٹی کو10سال کیلئے ٹیکس فری کردیاہے، بڑی کمپنیز نےآئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی،10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کےخواہش مندوں کومراعات دیں گے۔کمپنیوں کو لینڈ چاہیے تو لینڈ دیں گے گرے سٹرکچر چاہیئے تو وہ بنا کر دیں گے۔ نوجوانوں کی آئی ٹی میں ترقی کے لیے انکیوبیٹرز بنا کردیں گے، نوجوان تین ماہ میں اپنا کام شروع کریں۔ چند دن پہلے چار ہزار بچوں کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس میں مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی کے کورسز کرانے جا رہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، نالج سٹی اور فلم سٹی ہوگا۔ نالج میں انٹرنیشنل یونیورسٹیاں اپنے کیمپس بنائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ فلم کی ترقی کے لئے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی بنے گا جس میں جدید ساز و سامان اور ٹیکنالوجی ہوگی۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کےنوجوانوں میں بےپناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کوملک کی ترقی کیلئے استعمال کرناہوگا،نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس دے رہےہیں، ماحول کو بہتربنانے کیلئے ای بائیکس کی طرف جانا ہوگا،10ہزاربچیوں کی ای بائیکس کیلئے درخواستیں آئی ہیں،20 جبکہ ہزار ای بائیکس دینے کا پلان ہے۔
اہم خبریں سے مزید