• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) کرغزستان میں جمعے کی رات مقامی افراد کے انٹرنیشنل طلبہ کی رہائش گاہوں پر حملوں کے بعد 140 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے، پرتشدد واقعات کے بعد ہفتے کی شب بشکیک سے پہلی پرواز ان مسافروں کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے طلبہ کا استقبال کیا، محسن نقوی نے بتایا کہ ’100 سے زیادہ طلبہ ہیں، پشاور کا ایک لڑکا زخمی ہے، میں نے طلبہ سے معلومات لی ہیں، وزیراعظم کو اس بارے میں آگاہ کروں گا اور ہم کوشش کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو واپس لایا جا سکے۔‘وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
اہم خبریں سے مزید