• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECC اجلاس؛ گندم خریداری ہدف 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کو گندم کی خریداری کے موجودہ ہدف 14لاکھ میٹرک ٹن سےبڑھا کر 18لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دے دی، ای سی سی نے پاسکو کو اضافی گندم کی خریداری کے لیے کیش کریڈٹ کی مطلوبہ حد کی بھی منظوری دی ،ای سی سی نے رواں برس موسم خریف کےلیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دی، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا،ای سی سی نے وزارت صنعت وپیداوار کو ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی طلب و رسد کا تسلسل سے جائزہ لیا جائے اور برقت مطلع کیا جائے، ای سی سی پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دی اور ہدایت کی کہ پاکستان سٹیل ملز کے اثاثہ جات کے مستقبل میں استعمال کا مکمل پلان بھی پیش کیا جائے, ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کے فرق کے 70 ارب روپے کے بقایاجات اور آزاد کشمیر حکو مت کے 55 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے پاور ڈویژن کوبجٹ اخراجات جاری کرنے کی بھی اجازت دی ۔

اہم خبریں سے مزید