• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے لیول ’ریاضی‘ کا پرچہ لیک ہونے سے ہزاروں طلبہ کا مستقبل بے یقینی کا شکار

اسلام آباد( مہتاب حیدر)اے لیول کا امتحان دینے والے ہزاروں پاکستانی طلبہ کا مستقبل معلق اور بے یقینی کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ ریاضی کا پرچہ 2 مئی کو پورے ملک میں آؤٹ کر دیا گیا تھا۔ 

طلبہ نے دہائی دی ہے کہ دوبارہ پیپر لینا ہے تو جلد لیا جائے اور سخت نہیں ہونا چاہیے، جائز سلوک چاہتے ہیں

دی نیوز کے رابطہ کرنے پر برٹش کونسل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کیمبرج نے خدشات کا اظہار کردیا ہے، ان سے قریبی رابطے میں ہیں ، جونہی اس سلسلے میں کوئی اطلاع ملے گی آپ کو بتائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ’ او‘ لیول اور ’ اے‘ لیول کے بہت سے طلبہ نے دی نیوز سے رابطہ کرکے ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایت کی جو کہ 2 مئی 2024 کومبینہ طور پرلیک ہوگیا تھا، یہ لبہ نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ انصاف کیسے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو ایک آزادانہ انکوائری کی ضرورت ہے اور اگر اس میں ریاضی کے پرچے کا لیک ہونا ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی منصفافہ طریقہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ طلبہ کی پوزیشنز کو کسی قسم کے نقصانات سے بچایا جاسکے۔

 ان بچوں میں سے ایک طالب علم کا کہنا تھاکہ ہم نے پورا سال دن رات محنت کی ہے اور جب امتحانی سنٹر آئے تو پتہ چلا کہ 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک کر دیا گیا تھا اس نے میرے سر میں شدید درد کردیا کیونکہ میں نے 99 فیصد پرچہ درست کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید