• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کو PTI کی کال؛ جواب میں حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( راناغلام قادر) پی ٹی آئی کی جانب سے نو مئی کو دی گئی کال کے جواب میں حکومت نے اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ،اہم پالیسی بیان بھی دیں گے حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 

تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے۔

تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید