• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اسکینڈل، کوٹہ ملنے والی کمپنیوں میں ایک شپ بریکنگ اور ایک کیمیکل کمپنی بھی شامل

لاہور (اسد ابن حسن) ایک حکومتی ادارے نے گندم اسکینڈل میں جاری تحقیقات کے حوالے سے پاکستان میں 44لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درامد جو ہوئی اس میں سے 36لاکھ میٹرک ٹن درامد کا کوٹہ کن کن پارٹیوں کو دیا گیا اس کی ایک فہرست مرتب کر کے کمیٹی کو پیش کر دی ہے۔کوٹہ ملنے والی کمپنیوں میں ایک شپ بریکنگ کمپنی اور ایک کیمیکل کمپنی بھی شامل تھی فہرست کے مطابق 65 کمپنیوں جن میں فلور ملز کی تعداد کم ہے ان کو کتنی کتنی مقدار میں گندم درامد کرنے کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس کی تفصیلات موجود ہیں۔ درامد کی گئی گندم پر پارٹیوں کو 12سے 14 ہزار روپے فی من فائدہ پہنچا۔ ایک میٹرک ٹن 40من سے زائد کے مساوی ہوتا ہے۔ مذکورہ فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 36 لاکھ 12 ہزار 827 میٹرک ٹن گندم بیرون ملک سے درامد کرنے کا کوٹہ دیا گیا۔ فہرست میں موجود 65 درامد کنندگان میں کچھ فلور ملز تو ضرور شامل ہیں مگر حیرت انگیز طور پر کچھ کوٹہ ایسی پارٹیوں کو بھی دیا گیا جن کا گندم یا آٹے کے خرید و فروخت سے دور دور تک واسطہ نہیں تھا۔
اہم خبریں سے مزید