شہزادہ ہیری برطانیہ کے حالیہ دورۂ برطانیہ پر شاہ چارلس سے ملاقات نہیں کریں گے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری منگل کو انویکٹس گیمز سے منسلک ایونٹس میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور تین دن برطانیہ میں گزاریں گے۔
شہزادہ ہیری کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ وہ اس ہفتے برطانیہ میں اپنے والد، شاہ چارلس سے ملاقات نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے’فُل پروگرام‘ کی وجہ سے اس دورۂ برطانیہ پر شہزادہ ہیری کی شاہ چارلس سے ملاقات نہیں ہو سکے گی‘۔
شہزادہ ہیری کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’یقیناََ شہزادہ ہیری اپنے شاہ چارلس کی مصروفیات اور دیگر مختلف ترجیحات کو سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی اپنے والد سے جلد ہی دوبارہ ملاقات ہوگی‘۔