• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو اپنی خدمات گنوانے کیلئے سیمینار کی ضرورت نہیں، عرفان صدیقی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی خدمات گنوانے کےلیے سیمینار کی ضرورت نہیں۔

تحریک تحفظ آئین کے سیمینار پر عرفان صدیقی نے ردعمل دیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے مارشل لا کا خیر مقدم اور اُس کے ریفرنڈم کا ہر اول دستہ بننا آئین کے تحفظ کی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور سر بلندی کے لیے اپنی عظیم خدمات گنوانے کی خاطر پی ٹی آئی کو کسی سیمینار کی ضرورت نہیں ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں 4 ماہ کا دھرنا دینا، پارلیمنٹ، پاکستان ٹیلیویژن نیٹ ورک اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ بھی پی ٹی آئی کی آئینی خدمات کی مثالوں میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں چند جرنیلوں کے ذریعے اقتدار میں آنا، سیاسی مخالفین کے خلاف منشیات سے لے کر غداری اور کرایہ داری تک کے مقدمات بنانا۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنا، فوج کو اپنی سہولت کاری کے لیے استعمال کرنا، عدم اعتماد کی تحریک پر اسمبلی توڑ دینا اور قومی رازوں کو سیاسی مفاد کا کھلونا بنانا، پی ٹی آئی کی آئین سے محبت کی چند مثالیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید