• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ نے رام اللّٰہ کا دورہ ملتوی کردیا، ذرائع

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے رام اللّٰہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے عرب وزرائے خارجہ کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر اتوار کو رام اللّٰہ جانا تھا۔

اسرائیلی نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے رام اللّٰہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

اس سے قبل عرب وزرائے خارجہ نے رام اللّٰہ جانے سے روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے سے روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عرب وزارئے خارجہ کے دورہ رام اللّٰہ میں فلسطینی صدر سے ملاقات طے تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، مصر، اردن، قطر، یواے ای کے وزرائے خارجہ کو اتوار کو رام اللّٰہ کا دورہ کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید