• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت 254 روہے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

قومی خبریں سے مزید