• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں مزید105 بجلی چورپکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 105 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 69 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ ۔8مئی کوملتان سرکل میں 11بجلی چوروں کو489492روپے جرمانہ عائد کیا گیااور9مقدمات کااندراج ہوا۔
ملتان سے مزید