ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ترقیاتی ادارہ میں کلرکس کی جانب سے سائلین کو غیرضروری پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ممتاز نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ کمرشلائزیشن فائل جمع کروائی جس کے بعد اس سے جونئیر کلرک نے ڈائری کرنے کے کی مد میں مبینہ رشوت کا پچیس ہزار لے لیا اورفائل گم کر دی جو کہ ابھی تک نہیں ملی ،کام نہ ہونے پر سائل نے پیسے واپس مانگے تو لیت و لعل سے کام لینے لگا۔پیسے واپس نہ ملنے پر ممتاز نامی شہری نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو شکایت سیل سے نمبر لیکر شکایت کر دی۔جس پر اے ڈی جی نے طلب کر لیااور معاملہ کی چھان بین شروع کر دی۔