• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پیس فورم کے تحت ضلعی امن کمیٹی ممبران کے اعزاز میں تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان پیس فورم کے زیر اہتمام ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں تقریب پذیرائی اور امن ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ مولانا حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ دین اسلام امن و آشتی ، بھائی چارے اور رواداری و اخوت کا درس دیتا ہے۔ پروفیسر عبدالماجد وٹو، مظہر جاوید سیال، شاعرہ گل نسرین، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ملک امیر نواز، ملک محمد یوسف، زمان اکبر، عادل محمود ،سائرہ زیدی، ڈاکٹر زاہد ذوالفقار،ر اجہ پارس، مختار سومرو،اقبال بلوچ،اجمل رونگھا ودیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید