ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا ہسپتال ملتان میں نجی لیب کے ”سیمپل کولیکشن سنٹر“کے افتتاح کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ ملازمین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جب کہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ واپڈا ہسپتال ملتان ڈاکٹر خواجہ محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ نجی لیب کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو ٹیسٹوں پر 40فیصد رعایت دستیاب ہوگی۔