• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کا 106 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ


امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شخص نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔

الفریڈ ال بلاشیک نے دراصل 2020 میں 103 کی عمر میں دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر ایک جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تاہم انکا ریکارڈ ایک سوئیڈش خاتون رت لینیا انگیگراڈ لارسن نے 103 سال اور 259 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے توڑ دیا تھا۔

لیکن اب الفریڈ ال بلاشیک نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کیا ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کی موجودگی میں الفریڈ ال بلاشیک نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر آپ یہ سوچیں کہ یہ نہیں کرسکتے تو پھر آپ اپنے بارے میں غلط اندازہ لگا رہے ہیں ہر ایک باصلاحیت ہوتا ہے انھیں صرف فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید