برمنگھم ( پ ر) پاکستانی کرسچن کمیونٹی یوکے نے برمنگھم میں پاکستان قونصلیٹ کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سرگودھا میں ہونے والے سانحہ کی مذمت کی گئی ۔اس موقع پرکمیونٹی رہنماؤں نے مطالبہ کرتے کہا کہجو لوگ اس واقعہ میں ملوث پائے گئے ان کوکڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر شانتی نگر ، سانگلہ ہل،پشاور جوزف کالونی ، گوجرہ اور جڑانوالہ کے ملزمان کوعبرت ناک سزائیں دی جاتیں تو آج یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔ مظاہرے سے سلمان جاوید ،ولسن چوہدری لندن ، عاشر یوسف ، عاشر عامر،پرویز سردار، اسٹیفن انجم مسز ٹامسینہ انجم، اسٹیفن آصف پیٹر سابق ایم پی اے سندھ،پاسٹر آصف صادق ، مسز علیم سردار،مسز شیری ڈینس، نتھانیل ڈینیل،پاسٹر ایرک ،عظیم مسیح، انور جان یوسف جان قصیر، ایلیڈر سلوسٹر گوہر ، عدنان گل نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان کرسچن کمیونٹی کے آرگنائزرایلیڈر علیم سردار، پاسٹر اجمل چغتائی، پاسٹر عمانوئیل یوسف عظیم مسیح ،پرویز سردارنے وفد کی شکل میں موجودہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان برمنگھم سے ملاقات کی اور پٹشن دی اور درخواست کی ہماری آواز حکومت پاکستان اور دیگر اداروں تک پہنچائی جائے۔ اس موقع پر قو نصلیٹ جنرل بختیاور میر نے کہا کہ انھیں اس سانحہ سے انتہائی دکھ پہنچا ہے انہوں نے مسیحی رہنماؤں کے مطالبات سے حکومت کوآگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس احتجاجی مظاہر میں پاکستانی کی سلامتی اور خوشحالی اور امن کے گیت بھی گائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کیساتھ احتجاجی مظاہرہ ختم ہوا۔