• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تحریر: راجہ فاروق حیدر… دی ہیگ
فٹ بال کا شوقین فٹ بال سے پیار اور محبت کرنے والا اپنی پوری زندگی وقف کرنے والا بالخصوص فٹبال کے کھیل کو زندہ رکھنے والا ایک چمکتا ستارہ استاد طارق محمود گزشتہ دنوں جہان فانی سےکوچ کرگئے۔ طارق محمود مرحوم نے اپنی پوری زندگی فٹ بال کھیل کے لیے وقف کر رکھی تھی دن ہو یا رات ہو جب بھی استاد طارق محمود کو دیکھتے تو وہ فٹ بال ا سٹیڈیم سانگلہ ہل میں موجود ہوتا تھا اور نوجوان کھلاڑیوں کو فٹ بال کی تربیت دیتا رہتا تھا۔وہ ایک بہترین کوچ، بہترین کپتان اور اپنے وقت کا بہترین گول کیپر تھا۔طارق محمود نے سانگلہ ہل میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کروائے جس میں پاکستان بھر سے اور غیر ملکی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے تھے۔ فیفا کے ریفلی آل پاکستان ٹورنامنٹ میں ہوتے تھے ۔ استاد طارق محمود کے خاندان کے تمام افراد بھی فٹ بال سے منسلک رہے ہیں اور اب بھی منسلک ہیں ۔استاد طارق محمود مرحوم کے بڑے ماموں محمد اکرم جنجو عہ مرحوم، جو 1965سے لے کر 1980تک اتحاد فٹ بال کلب سانگلہ ہل کے کپتان رہے۔ ان کے بعد محمد اشرف جنجو عہ اور محمد اختر جنجوعہ اتحاد فٹ بال کلب کے کپتان رہے۔ جنجو عہ خاندان کی فٹ بال کے فروخ کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں اور استاد طارق محمود مرحوم کی لاہور ڈویژن ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ،ڈسٹرکٹ ننکانہ کے لیے بہت ساری قربانیاں ہیں۔ استاد طارق محمود نے اپنی پوری زندگی فٹ بال کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی محنتی اور مستحق کھلاڑیوں کی بےلوث خدمت کرنا وقت پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا جبکہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا استاد طارق محمود کا معمول تھا۔ استاد طارق محمود کو ملک پاکستان کے مختلف محکموں اور یورپ میں اچھی ملازمت کے موقع ملے لیکن انہوں نے ٹھکرا د یئے اور استاد طارق محمود نے اپنی پوری زندگی پاکستان اور سانگلہ ہل اور علاقہ سانگلہ ہل کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کے لیے وقف کر دی ۔استاد طارق محمود بابر ہمایوں جنجو عہ کے بڑے بھائی تھے۔ استاد طارق محمود کی وفات پر ہر انکھ اشکبار تھی ۔ تیری یاد ائی تیرے جانے کے بعد۔بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی ۔ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔ یہ دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب کے صدقے استاد طارق محمود کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
یورپ سے سے مزید