• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ہالینڈ کے کھیلوں کے پرانے تعلقات ہیں، سلجوق مستنصر تارڑ

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ میں تربیتی کیمپ کے لئے آئی ہوئی ہے۔ اس دوران ان کا ہالینڈ کی قومی ٹیم سے بھی مقابلہ ہوا۔ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے صدرطارق بُگٹی اور سیکرٹری رانا مجا ہد بھی دورے کا حصہ ہیں۔ ہاکی ٹیم پولینڈ میں منعقد ہونے والے نیشنز کپ کی ہالینڈ میں تیاری کررہی ہے۔ پاکستانی سفیرسلجوق مستنصر تارڑ نے ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوںکے ساتھ ملاقات کی سفیر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرطارق بُگٹی،سیکرٹری رانا مجاہد، منیجر عثمان ہاشمی اور کوچRoelant Oltmans سے بھی ملاقاتیں کیں اور ہونے والے میچوں کے بارے میں گفتگو کی۔ سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین کھیلوں کے پرانے تعلقات ہیں، اس میں تاریخی طورپر ہاکی کی بہت اہمیت رہی ہے۔ اور یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ہاکی ٹیم ہالینڈ کے ساتھ اس طرح کے روابط بڑھا رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید