برسلز (نمائندہ جنگ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 80 لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارے WHO نے گذشتہ روز ورلڈ ’’نو ٹوبیکو ڈے‘‘ کے موقع پر جاری کردہ اعدادوشمار میں بتائی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 8ملین سے زیادہ لوگ تمباکو سے مرتے ہیں، جن میں 12لاکھ دوسرے ہاتھ کے دھوئیں یعنی سگریٹ پینے والوں کی جانب سے چھوڑے جانے والے دھویں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔